معیاری تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ظہورآغا
پشین(گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہاہے کہ معیاری تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا دور حاضر میں معیاری تعلیم ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی پشین کیمپس اور ورکرز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے مختصر دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا قبل ازیں گورنر بلوچستان سیدظہور احمد آغا جب پشین پہنچے تو پشین پولیس کیچاک وچوبند دستے نے سلامی دی اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری عبد الناصر دوتانی، منیجنگ ڈائریکٹر بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن شیرزمان، عبدالباری بڑیچ اور دیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد منگل،کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فہد سلیم، لاء کالج پشین کے پرنسپل ڈاکٹر محمد شعیب کاکڑ سمیت تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود تھے ڈاکٹرمحمد شعیب کاکڑ نے کیمپس کے تعلیمی سرگرمیوں ترقیاتی منصوبوں سمیت کیمپس کے مختلف معاملات پر بریفنگ دی گورنر نے کیمپس کے مختلف کلاسز کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر بلاک کا معائنہ کیا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ پشین میں بلوچستان یونیورسٹی کے قیام سے یہاں کے طلباء کو بھی ملک کے دیگر علاقوں کے طلباء کی طرح زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل سکیں گے، انہوں نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل گریجویٹس ملک کا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں، معیار تعلیم میں اضافہ اور تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی، ہمارے طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، انہیں صرف صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے، دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم سے طلبہ کو سنوارنا ہوگا۔ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں