سرزمین کی دفاع کے لئے ایف سی اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے سونا خان تھانہ کوئٹہ کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے بزدلانہ حملوں سے ملک کے جانثاروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے سرزمین کی دفاع کے لئے ایف سی اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ اسپیکر نے کہا کہ آج پوری قوم نے اداروں کی لازوال قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دشمن کے خلاف کھڑا ہونا ہے اللہ تعالی شہید ایف سی اہلکاروں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو کاملہ صحت عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے