دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ مستونگ روڈ پر سوہنا خان کے پر فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی،پوری قوم شہداء کے خون کی قرض دار ہے،شہداء کی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، حکومت، فورسز، اور عوام ملکر دہشت گردوں کا پوری قوت سے مقابلہ کر رہے ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کرتے رہیں گے،،شرپسندی کے ایسے واقعات سے فورسز کا مورال پست نہیں ہوگا،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ملک وقوم کیلئے ہمارے فورسز کے قربانیاں ناقابل فراموش ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صوبے میں قیام امن کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہے ہیں اور صوبے کے عوام کی جان وامان کی تحفظ کیلئے تمام تراقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے اس ناسور کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے اور یہ کارروائیاں ا ن دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خاتمے تک جاری رہے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شہید اہلکار وں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے