اسد قیصر کا اختر مینگل کو ٹیلی فون، والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (گرین گوادر نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اسد قیصر نے کہاکہ سردار عطااللہ مینگل کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا، سردار عطا اللہ مینگل ایک مدبر اور با اصول سیاسی راہنما تھے۔ انہوں نے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل نے زندگی بھر اصولوں پر مبنی سیاست کی، سردار عطا اللہ مینگل کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل نے ملک میں آئین کی بالادستی محروم طبقات اور بالخصوص بلوچستان کے عوام کے حقوق اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، اسد قیصر نے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل بلوچستان کے حقوق کے لئے ہمیشہ متحرک رہے،بلوچستان کی عوام ایک مخلص نڈر اور بے باک رہنما سے محروم ہوگئی۔ اسد قیصر نے کہاکہ سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے