4 ستمبر کو ہو نے والی شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر تے ہیں، عبد الرحیم کاکڑ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس نعمت عبدالعلی ڈمر ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی کے رہنما نواب ایاز خان جوگیزئی سانحہ مانگی ڈیم زیارت کیواقعہ کے خلاف 3 ستمبر کو بلوچستان بھر میں مظاہرے 4 ستمبر کو شٹرڈاون ہڑتال جبکہ 5 ستمبر کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے شٹرٹاون ہڑتال کا مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں کے جنازے گزشتہ 7 روز سے سڑک پر رکھے گئے ہیں اور دھرنے میں عوام گزشتہ 7 روز سے اس گرمی میں بیٹھے ہیں صوبے میں حکومت نام کا کوئی قانون نہیں حکومت صرف دعووں تک محدود ہے عوام اور تاجروں کو تحفظ تو دور کی بات اپنے فورسز لیویز اہلکاروں کے تحفظ بھی نہیں کر سکتے ناکام صوبائی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا نہ ہی کوئی اعلی حکام نے ابھی تک زحمت کی کہ ان سے رابطہ کرسکے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان انکے ساتھ قدم بقدم ملا کر ساتھ دینگے ہمارا مطالبہ ہے کہ دھرنے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور ان کے جائز مطالبات جلد سے جلد تسلیم کیا جائے ہم ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔