کوئٹہ،2 طالبعلموں کیساتھ درندگی کے مرتکب ملزمان گرفتار
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں 2 طالبعلموں کیساتھ درندگی کے مرتکب 2 مبینہ ملزمان گرفتارکرلیا ہے۔31 اگست کی رات کو 10 اور 13 سالہ طالبعلموں کیساتھ 3 درندوں نے زیادتی کی ۔زیادتی کے مرتکب ایک ملزم طالبعلم کا واقف کار ہے ، جسنے بچوں کو ورغلایا۔کل رات گئے بچوں کے والدین نے رپورٹ درج کرایا، مقدمہ فوری درج کیا گیا۔مقدمہ درج ہونے کیساتھ ہی پولیس کی فوری کاروائی، 2 ملزمان گرفتار، جائے وقوعہ سیل کردیا گیا ۔تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے، بچوں کیساتھ جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ پر تشویش ہے ۔