ڈیرہ مراد جمالی، چاقوں کے وار سے اسکول ٹیچر قتل

تمبو (گرین گوادر نیوز) ڈیرہ مراد جمالی کے کرکٹ گرؤنڈ میں نامعلوم افراد نے چاقوں کے وار کرکے اسکول ٹیچر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے شہید غفار سیال کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے چاقوں کے وار کرکے اسکول ٹیچر ہدایت شاہ کہری کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے ہدایت شاہ کہری کے قتل کی اطلاع ملنے پر ٹیچر ایسوسی ایشن نصیرآباد ڈویژن کے صدر مٹھاخان نے اساتزہ اور طلبہ کے ہمراہ لاش کو سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر رکھ کر بلاک کردیا جس کے بعد دونوں جانب گاڑیوں کی قطار لگ گئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا اس موقع پر جی ٹی اے بی نصیرآباد ڈویژن کے صدر مٹھاخان رند نے استاد ہدایت شاہ کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار اور سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ استاد ہدایت شاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ہم لواحقین کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہیکہ شہید استاد ہدایت شاہ کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین انہوں نے کہا کہ سٹی پولیس امن و امان قائم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ہم آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور شہید استاد ہدایت شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے