مانگی ڈیم واقعہ، ورثاء کیلئے تیس تیس لاکھ روپے اجرا کے احکامات جاری کر ددیئے ہیں، لیا قت شاہوانی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) حکومت بلو چستان کے ترجمان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے شہداء مانگی ڈیم کے ورثاء کیلئے تیس تیس لاکھ روپے اجرا کے احکامات جاری کر ددیئے ہیں شہدا کے ورثاء کو پچاس پچاس لاکھ روپے کے پلاٹ اور سپاہی کے ورثاء کیلئے 10 لاکھ کے پلاٹ کے سا تھ انکے بچوں یا لواحقین کو سرکاری ملازمتیں بھی فراہم کرینگے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ رقم،پلاٹ اور ملازمتیں شہداء کے خون کا نعم البدل نہیں ہوسکتی لیکن انکے ورثاء کے معاونت میں مددگار ضرور ثابت ہونگے شہدا ء فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے تھے انکے جرات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے