عظیم قوم پرست رہنما سردار عطا اللہ مینگل کی رحلت کا انتہائی افسوس ہوا، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) نیشنل پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ عظیم قوم پرست رہنما سردار عطا اللہ خان مینگل کی رحلت کا انتہائی افسوس ہوا۔ سردار عطا اللہ خان مینگل بلوچ، بلوچستان اور مظلوم و محکوم اقوام کے توانا آواز تھے ان کی رحلت سے بلوچستان، بلوچ اور ملک کے مظلوم اقوام ایک محسن قومی رہنما و قائد سے محروم ہوگے انھوں نے پوری زندگی بلوچ قوم کے سیاسی، معاشی اور قومی خودمختاری کی جدوجہد میں وقف کی سردار عطا اللہ خان مینگل بلوچستان کے ان چار قوم پرست رہنماوں میں سے ایک تھے جھنیں بلوچستان و بلوچستان کے عوام کبھی بھی نہیں بلا پائیں گے۔ نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت، مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی کے اراکین اس غم میں خاندان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں اللہ تعالی سردار عطا اللہ خان مینگل کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں آسودہ جگہ عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔