سردار عطاء اللہ خان مینگل کے وفات پر پارٹی کے جانب سے 40 روزہ سوگ کا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عظیم بلوچ رہبر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی بانی بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے وفات پر پارٹی کے جانب سے 40 روزہ سوگ کا اعلان اور پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام ایک عظیم شخصیت ثابت قدم مستقل مزاج عظیم انسان سے محروم ہوگیا یہ خلائصدیوں میں بھی پورا نہیں ہوسکے گا پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں انہیں زبردست خراج عقیدت خراج تحسین پیش کیا گیا بزرگ سیاستدان فخر بلوچستان نے پوری زندگی بلوچ بلوچستانی عوام بلوچ قومی تحریک کیلئے بے شمار قربانیاں دیتے رہے زندان و قید بند کی صوبتوں کو خندہ پیشانیوں سے برداشت کرتے رہے لیکن کبھی بھی انکے قدم غیر متزلزل نہیں ہوئے ہہاں تک کہ انکے لخت جگر اسد اللہ مینگل کو لاپتہ کیا گیا جسکی جسد خاکی آج تک نہیں ملی لیکن اس کے باوجود اپنے قومی جہد اور اپنے جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے بیان میں کہا گیا کہ کل بروز جمعہ سہہ پہر 3 بجے انکے آبائی گاؤں وڈھ میں بزرگ سیاستدان سردار عطاء خان مینگل کا نماز جنازہ ادا کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے