زیارت واقعہ، 7 روز گزرنے کے باوجود وزیر اعلی نے اسکا کوئی نوٹس نہیں لیا، یعقوب ناصر

لورالائی (گرین گوادر نیوز) مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصرنے کہا کہ زیارت کراس پر سات روز گزرنے کے باوجود وزیر اعلی جام کمال خان نے اسکا کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی خود وہاں جانے کی زحمت کی۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مانگی ڈیم کا واقعہ کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے لیویز رسالدار سمیت دو اہلکار شہید ہوئے جس سے انکے خاندان ایک بہت بڑے کرب سے گذر رہے ہیں اس ظلم میں جو بھی ملوث ہیں حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان دہشت گرووں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دیں لیویز فورس ہماری قبائلی روایات کی امین فورس ہے وہ دن رات ہماری حفاظت کی زمہ داری نھباتے ہیں لیکن اگر وہ خود محفوظ نہیں ہونگے تو ہ ہماری حفاظت کس طرع کرینگے صوبے میں جگہ جگہ دہشت گردی کے کیمپس ہیں راستوں میں بارودی سرنگ نصب ہیں حکومت سب کچھ جانتے ہوئے بھی اس طرع کے علاقوں کو پہلے کلیئر کریں پھر لیویز کو پیٹرولینگ کیلئے گشت کی اجازت دیں کیوں کہ لیویز کے پاس ان سرنگوں کو صاف کرنے کی تربیت نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ میں تینوں لیویز اہلکاروں کے شہدا ء کے لواحقین کے غم و درد میں برابر کا شریک ہوں اور پشتون قومی جرگہ کے کنوینئیر نواب ایاز خان جوگیزئی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کے احتجاجی شیڈول جسمیں تین ستمبر کو پورے پشتون بیلٹ میں احتجای مظاہروں چار ستمبر کو شٹر ڈون ہڑتال اور پانچ ستمبر کو پہیہ جام ہڑتال کی بھر پورحمایت کرتا ہوں مسلم لیگ ن کے تمام اضلاع کے ورکرز اور عہدے دار ہڑتال کی کامیابی میں ہر ممکن تعاون کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرع ناکام ہوچکی ہے لیکن پھر بھی وہ کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں جو کہ اخلاقی زوال کی نشانی ہے حکومت ائینی طور پر عوام کے تحفظ روزگار صحت تعلیم مکان کی زمہ دار ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے فرائض کے ادائیگی میں ناکام ہے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت رخصت ہوجائے اور ملک میں عام الیکشن ہوں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ملک اور صوبے کی لیول پر کئی اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں مناسب وقت پر سب دیکھیں گے کہ پی ٹی ائی اور دیگر جماعتوں سے کئی نام ور لوگ ہمارے صفوں میں اجائینگے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی کے نرخ ایک روپے پچاس پیسے بڑہادیئے ہیں جوکہ عوام دشمنی ہے ہم زیارت کے شہیدوں کے خون پر کسی صورت سیاست نہیں کررہے لیکن ان واقعات کے تداراک کیلئے سخت ایکشن لازمی ہے ضرورت پڑنے پر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بھی دھرنے کو مزید دوام دے سکتے ہیں اگر حکومت نے فوری طور پر دھرنے کے شرکاء کے تمام مطالبات کو تسلیم نہیں کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے