بیلا، آرسی ڈی شاہراہ پرٹریفک حادثہ1شخص جاں بحق
بیلا (گرین گوادر نیوز) خونی آر سی شاہراہ پر حادثہ ٹرک کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی خونی آر سی ڈی شاہراہ کھیر گولائی کے مقام پر جمعرات کی سہہ پہر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار حوالدار نذیر احمد رونجھو ساکن گوٹھ اسحاقانی بیلا جانبحق ہوگیا آن لائن کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 ٹیارہ سینٹر بیلا نے طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ دو رویہ نہ ہونے کے باعث آئے روز جان لیوا حادثات کا سبب بنی ہوئی ہے۔