ہمارے سیاست کا محور اقتدارنہیں صرف عوامی خدمت ہے، میرمحمدعثمان پرکانی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) سریاب روڈ کمالو گلی میں گوادر شاپنگ مال کاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد سریاب بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میرمحمدعثمان پرکانی نے کہاکہ سریاب کے عوام کے منتخب نمائندوں نے یکسرنظرانداز کرتے چلے آرہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی سریاب سمیت پورے بلوچستان کے ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے رہی ہے اگر منتخب نمائندے علاقے کی ترقی کے لیے کام کرتے تو ہمیں اب گلیاں،سڑک،نالی ودیگر بنیادی سہولیات کے بجائے عوام کے روزگارودیگر مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھاتے مگر افسو سے سریاب ہردورمیں نظرانداز ہوتا رہا س لیے ہمیں مجبوراًہمیں گراس روٹ لیول سے ترقیاتی اقدامات اٹھانا پڑاہیاگر پہلے کے ادوارمیں یہاں ترقیاتی اقدامات اٹھائے جاتے توہمیں بنیادی مسائل کے بجائے روزگارودیگرترقیاتی اقدامات اٹھاناپڑتا مگر سریاب کی پہلے کی حالات عوام کے سامنے ہیں اور عوام سب جانتے ہیں کہ کس نے کتنی کارکردی دکھائی ہے ہمارے سیاست کا محور اقتدارنہیں صرف عوامی خدمت ہے میں نے پی بی 31 سے الیکشن لڑا لیکن ہم نے پورے سریاب میں کے لیے کام کیا ہے ہماراضمیر مطمئن ہے انہوں نے کہاکہ تاجروں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں سریاب روڈ کٹنگ اوراس کے توسیعی منصوبے کے حوالے سے بھی ہم نے کوشش کی سریاب روڈ ایک جانب سے بڑھایاجائے تاکہ دوسری جانب کے تاجراورعوام متاثر نہ ہولیکن عوام اورتاجروں کی اصرارپردونوں اطراف سے سریاب روڈ کو بڑھایا گیا ہم کہتے تھے ایک جانب سے سڑک کو توسیع دی جائے تاکہ ایک جانب کے لوگ اورتاجر متاثرہو اوردوسری جانب کے لوگ اورتاجر متاثرنہ ہو لیکن عوام اورتاجروں کا فیصلہ ہم نے تسلیم کرکے دونوں جانب سے سڑ ک کی توسیع پر مخالفت نہیں کی انہوں نے کہاکہ اب سریاب کے تمام علاقوں بشمول کمالو گلی میں ترقیاتی اقدامات سب کے سامنے عیاں ہیں ہم دعویٰ نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات اٹھاکر دکھاتے ہیں بی اے پی وزیراعلیٰ جام کمال عالیانی کی قیادت میں پورے بلوچستان میں بلاتفریق ترقیاتی اقدامات اٹھارہے ہیں سریاب سمیت پورے کوئٹہ میں خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے کوئٹہ ایک خوبصورت اورپرامن شہروں میں شامل ہوگئی ہے ہمارا تعاون تاجروں کے ساتھ ہے اوررہے گی امید ہے ہرشخص اپنے اپنے طورپر مثبت سوچ کو معاشرے میں فروغ دینے کے لیے کردارادارکریں گیانہوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر شاپنگ مال کا افتتاح کردیا آخرمیں شرکاء کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیااس موقع پرمرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون سریاب کے چیرمین حاجی عبداسلام بادینی،حاجی شیرعلی لہڑی،ملک عبداللہ لہڑی،صوفی رسول بخش لہڑی،حاجی عبدالوحید لہڑی،حاجی عبدالحلیم لہڑی،ملک عبداللہ لہڑی، علی احمدلانگو،منیرکرد،رحمت اللہ نیچاری ودیگر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے