ہماری سیاست کا محور بلوچستان اور بلوچستانی عوام ہیں، میر ظفرخان زہری
خضدار (گرین گوادر نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ظفر اللہ خان زہری نے سوراب اور اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی عوامی بلوچستان کے مظلوم ومحکوم عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے، ہماری سیاست کا محور بلوچستان اور بلوچستانی عوام ہیں، بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی آخری فتح تک جاری رہے گی، بی این پی عوامی بلوچستان وہ واحد سیاسی،جمہوری عوام دوست جماعت ہے جس نے بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول ساحل وساحل کے دفاع کیلئے اسمبلی کے اندر اور باہر ہر فورم آواز بلند کی ہے۔ اس موقع پر بی این پی عوامی ضلع خضدار کے سابق صدر سردار محمد نواز چھانگا بی این پی عوامی کے مرکزی کونسلر میر محبوب علی زہری مرکزی کونسلر انجنئیر عبدالسلام عمرانی بی این پی عوامی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری صدام بلوچرئیس رحیم خان ہارونی سیف اللہ مینگل عبدالغفور ساسولی میر عبدالرحمان نتھوانی عبدالمنان رودینی سمیت دیگر کارکناں کثیر تعداد میں موجود تھے۔