گرین گوادر کے پروف ریڈرسعید بلوچ کو چوروں نے ز دوکوب کرکے ہینڈرائڈ سیٹ چوری کرکے فرار
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ گرین گوادر کے صحافیپروف ریڈرسعید بلوچ کو گزشتہ رات چوروں نے مین سریاب روڈ پر لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق سعید بلوچ رات کو جب دفتر سے چھٹی کرکے گھر جارہے تھے سدا بہار ٹرمینل کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے ٹکر مار کر سعید بلوچ کو گرا دیا ا ور موقع سے ان کا ہینڈرائڈ سیٹ چوری کرکے لے گئے جبکہ چوروں سے گھبراہٹ میں پرس اور باقی سامان خوش قسمتی سے نیچے گر گئے اور سعید بلوچ کو زدوکوب کیاگیا چوری کی واردات رات دس بجے قریب ہوا جب اس وقت روڈ پر ٹریفک بھی رواں دواں تھی اور قریب ہی سریاب روڈ پولیس تھانہ موجود تھا تاہم چوروں کو نہیں پکڑا جاسکا شہر میں آئے روز شہریوں کو لوٹا جارہا ہے کوئٹہ کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں وارداتیں نہ ہوئی ہو لیکن پولیس کی کارکردگی دہشت گرد تو کجا چوروں کو بھی پکڑنے کی سکت نہیں رکتی مین روڈ پر اس قسم کا واقع رونما ہونا ظاہر کرتا ہے کہ شہری کتنے محفوظ ہیں اگر یہی حالت رہا تو کسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش آسکتا ہے اس سے قبل بھی کوئٹہ کے مین بازار میں چوریوں پر تاجروں نے شدید رد عمل ظاہر کرچکے ہیں جبکہ ارباب عمران ٹاؤن منوجان روڈ پر ڈاکہ پڑ چکا ہے جس میں لاکھوں روپے کیش اور جیولری سے شہری کو محروم کیا جاچکا ہے جبکہ خیزی میں بھی متعدد وارداتیں ہوئی ہیں عوام سخت پریشانی کی حالت میں یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ آخر چوروں کے خلاف کب کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔