صوبے کے مختلف اضلاع میں بچوں اور ماوں میں خوراک کی کمی کے مسائل انتہائی سنگین ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کی متوقع آمد کے پیش نظرمحکمہ صحت نے کنٹیجنسی پلان تشکیل دے دیا ہے پڑوسی ملک افغانستان کی بدلتی صورتحال میں افغان مہاجرین کی بلوچستان آمد کے امکانات ہیں جس کے باعث محکمہ صحت کے دستیاب سسٹم پر دباؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے محکمہ صحت بلوچستان نے لگ بھگ آٹھ لاکھ افغان مہاجرین کی متوقع آمد کے پیش نظر کنٹی جنسی پلان مرتب کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام نیوٹریشن انٹر نیشنل اور حکومت بلوچستان کے باہمی اشتراک سے کوویڈ 19 اور اسہال سے متاثرہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے تشکیل دئیے گئے نیوٹریشن رسپاونس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں منعقدہ سیمنار سے بحیثیت مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر، بی آر ایس پی کے سر براہ نادر گل بڑیچ ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر عابد پانیزئی، مینیجر نیوٹریشن انٹر نیشنل شہزاد افضل، سئنیر مینیجر ہیلتھ نیوٹریشن بی آر ایس پی سراج الحق غوری، ڈاکٹر اسماعیل میروانی دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بچوں اور ماوں میں خوراک کی کمی کے مسائل انتہائی سنگین ہیں جس کے پیش نظر بلوچستان میں 2019 سے نیوٹریشن ایمرجنسی نافذ ہے اور مثبت نتائج کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے کوئٹہ میں پاکستان کا پہلا نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے جس میں نیوٹریشن پر کام کرنے والے تمام پروگرامز کو ایک چھت تلے لایا گیا ہے محکمہ صحت بلوچستان نیوٹریشن سے متعلق درپیش مسائل سے غافل نہیں اور ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں کیوں کہ ایک صحت مند ماں اور صحت مند بچہ ہی روشن مستقبل کے ضامن ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے بلوچستان کے پانچ اضلاع میں کوویڈ 19 اور اسہال سے متاثرہ بچوں کے لئے غذائی پروگرام کا آغاز خوش آئند اقدام ہے بی آر ایس پی اور محکمہ صحت بلوچستان باہمی مشاورت اور رابطہ کاری کے عمل کو مزید بہتر بناکر نیوٹریشن سے متعلق اقدامات کو نتیجہ خیز بنائیں گے، پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں متوازی نوعیت کے منصوبوں کے بجائے نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے تو دستیاب وسائل سے ایک بڑی آبادی مستفید ہوسکتی ہے ہمیں امید ہے کہ سرکاری اور فلاحی اداروں کے نیوٹریشن سے متعلق کاوشیں بہتر نتائج کی حامل ثابت ہونگی اور نیوٹریشن کی صورتحال سے متعلق مستقبل میں کئے جانے والے سروئے میں ان اقدامات کے حوصلہ افزاء نتائج پر مبنی رپورٹس کے عکاس ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس پی کے سربراہ نادر گل بڑیچ نے بتایا کہ افغانستان سے متوقع مہاجرین کی آمد کے پیش نظر عالمی اداروں خصوصا یو این ایچ سی آر کے تعاون سے قابل عمل حکمت عملی مرتب کریں گے فی الوقت اس ضمن میں وزارت سیفران نے پالیسی وضح نہیں کی ہم حکومت سے رابطے میں ہیں اس سلسلے میں جیسے ہی حکومت پالیسی وضح کرے گی ہم بلا تعطل اقدامات کا آغاز کردیں گے بی آر ایس پی کے سربراہ نے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی جانب سے اشتراکی اقدامات کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان کی مشاورت سے نیوٹریشن سمیت طبی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے سروس ڈلیوری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے