خدمت خلق کا جذبہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سب سے زیادہ کارآمد ہوتا ہے، سید ظہورآغا

اسلام آباد (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بدھ کے روز ہیڈ کوارٹر پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کا دورہ کیا چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن سرفراز قمر ڈاھا نے گورنر بلوچستان کو بوائے اسکاوٹس اور گرلز گائیڈز کے اغراض و مقاصد اور ادارے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ بوائے اسکاوٹس رضاکاران اپنی تمام سرگرمیوں کو وسعت دینے اور ادارے کی مکمل فعالیت کیلئے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹس نہ صرف ایک تحریک ہے بلکہ یہ نئی نسل میں رضاکارانہ جذبہ ابھارنے اور صحتمند معاشرے کی تشکیل سے متعلق آگاہی کا نام بھی ہے۔ گورنر ظہور احمد آغا نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سب سے زیادہ کارآمد ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات میں بوائے اسکاوٹس اور گرلز گائیڈ کا کلیدی کردار ہے. بعدازاں گورنر بلوچستان نے ہیڈ کوارٹر پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے احاطے میں ایک پودا لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے