بلوچستان میں بدامنی کا ایک بارپھر سر اُٹھانا حکومتی ناکامی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نے کہا ہے کہ نیٹو فورسز کے لوگوں کو اسلام آباد میں بہت زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے افغانستان سے نکلنے والے غیر ملکیوں کواسلام آباد میں کیوں بسایا جا رہا ہے۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں اوعر انے بقایہ جات کا نکلنا خوش آئنداورپاکستان آناخطرناک ہے۔حکمران امریکی غلامی کے بجائے ملک کی سالمیت پر توجہ دیں امریکی غلامی سے ذلت ورسوائی پریشانی اور مشکلات کے سواکچھ نہیں ملے گا جماعت اسلامی مسائل کا حل ہے بلوچستان میں بدامنی کا ایک بارپھر سر اُٹھانا حکومتی ناکامی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے بھگوڑے وخطرناک نیٹو اور امریکی افواج کے افراد کی منتقلی کا فیصلہ کس فورم پر ہوا؟پرویز مشرف نے اڈے دئیے تھے جس سے ستر ہزار پاکستانی پرائی جنگ کا ایندھن بن گے موجودہ حکومت شہر حوالے کر کے اپنی قوم کو کس عذاب میں مبتلا کرنا چائتی ہے؟جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ افغانستان پاکستان سمیت خطے سے امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کی مکمل واپسی تک یہاں امن قائم نہیں ہو سکتا، پاکستان کے اس فیصلے کے نتائج خطرناک ہونگے۔ حکومت کا سونامی تین سال میں ناکامی،بد نامی اور غلامی بن چکا ہے،موجودہ حکومت کے بے عمل دعوے واعلانات نے قوم کے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں بدترین اضافہ کردیا مہنگائی بے روزگاری بھاری سودی قرضے ملک وملت کو مستقل غرق کرنے وغلام بنانے کے عوام دشمن فیصلے ہیں دعوؤں وبے عمل اعلانات،خالی خولی تقریریوں سے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن ختم نہیں ہوسکتی۔ جماعت اسلامی کی 80سالہ جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے۔نبی اکرمﷺکا ہر عمل ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ جماعت اسلامی اسی سیاست کی وارث ہے۔ ہم ملک مدینہ کے اسلامی ریاست کاشرعی نظام چاہتے ہیں۔عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں بلوچستان میں مہنگائی بے روزگاری بدعنوانی کیساتھے بدامنی بھی شروع ہوگئی۔حکومت غافل عوام غیر محفوظ،ادارے تماشائی اور منتخب نمائندے خاموش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے