کوئٹہ، 11سالہ بچے کی فحش ویڈیو بناکر شیئر کرنے والے2 ملزمان کو ،3 سال قید،اور جرمانہ
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے 11سالہ بچے کی فحش ویڈیو بناکر شیئر کرنے والے دو ملزمان کو تین، تین سال قید اور 45،45ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، ایف آئی اے حکام کے مطابق موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے 11سالہ بچے کے چچا کی مدعیت میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 24جون 2020کو لیویز ملازم نظام اور اسکے ساتھ حیات اللہ غوری کے خلاف چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرمان کو 3،3سال قید اور 45،45ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔