پیپلزپارٹی ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، روزی خان کاکڑ
ڈیرہ مراد جما لی (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، میڈیا کوآرڈینیٹرحیات خان اچکزئی،سابق وزیر اطلاعات بلوچستان یونس خان ملازئی،پیپلزپارٹی نصیرآباد کے ڈویژنل صدرمیربلال خان عمرانی،پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماؤں سردار سلیمان خیل،قاسم خان اچکزئی، اختر،نجیب خان نے کہا ہے کہ نواب رئیسانی اور جام حکومت کے درمیان واضح فرق ہے کیونکہ نواب رئیسانی کی حکومت میں صوبائی وزرا بااختیارتھے اور جام کی حکومت میں ورزاکا پہیہ جام ہے انہوں پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں فعال و مستحکم بنانے کے لیے جو زمہداریاں دی گئیں انشاء اللہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن اندازمیں نبھاتے ہوئے پارٹی کو بلوچستان میں ایک مضبوط قلع بنادیں گے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری،جنر ل (ر)عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر اہم قبائلی شخصیات کاپارٹی میں شمولیت سے پیپلزپارٹی ایک عوامی قوت بن کر ابھری ہے بلوچستان کے اہم قبائلی شخصیات ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی کے قائدین کے ساتھ رابطے میں ہیں جلد وہ ہمارے کارواں میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرانی ہاؤس ڈیرہ مراد جمال میں پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر میربلال خان عمرانی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر منصوراحمد عمرانی،خادم علی ڈندورسمیت دیگر موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مشن کو کامیاب بنائیں گے،بلوچستان کی یونین کونسل اور ہر وارڈ سطح پر پیپلزپارٹی کو فعال کریں گے، پیپلزپارٹی کارکنان کو عزت دے کر اور ساتھ لے کر چلیں گے پارٹی قیادت کے ساتھ بلوچستان کی گلی گلی جا کر کارکنان کو جوڑیں گے، پیپلزپارٹی بلوچستان میں ایک مضبوط پارٹی و بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان تیاری کریں نالائق حکمرانوں کو گھر بھجوائیں گے، نالائق حکمران ملک پر عذاب کی صورت مسلط ہیں۔نیازی سرکار نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے، عام آدمی نالائق حکمرانوں سے نجات چاہتا ہے، آصف زرداری، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی جلد حکومت بنائے گی مستبقل کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ صوبائی حکومت مکمل طورپر ناکام نظرآرہی ہے پانی کا بحران،بے روزگاری،اور دیگر بڑھتے ہوئے عوامی مسائل صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہیں نصیرآباد میں شدید پانی کی قلت کے باعث گرین بیلٹ تباہی کے دیہانے پر کھڑا ہے لوگوں کا ذریعہ معاش برباد کرکے رکھ دیا گیا ہے اورشہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام دھرے عزاب میں مبتلاہیں اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام آج ہر فورم پر احتجاج کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں مگر ان کو کوئی سننے والا نہیں ہم عوام کو کبھی بھی تنہانہیں چھوڑیں گے پیپلزپارٹی ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جوکہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔