سنڈیمن اسپتال ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر اسٹاف کی سیکورٹی کو بہتر بنایا جائیگا ، ڈاکٹر ربابہ بلیدی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی یقین دہانی پر ٹراما سینٹر کے ہڑتالی ڈاکٹروں اور ملازمین نے احتجاج ختم کرکے طبی سروسز کی فراہمی شروع کر دی منگل کے روز پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی ٹراما سینٹر کے اچانک دورے پر پہنچیں جہاں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر اسٹاف احتجاج پر تھے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ڈاکٹرز سے بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر اسٹاف کی سیکورٹی کو بہتر بنایا جائیگا اور اس ضمن میں مشاورت سے واضح سیکورٹی ایس او پیز تشکیل دی جائیں گی پارلیمانی سیکرٹری صحت کی یقین دہانی پر ٹراما سینٹر کے مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے سروسز کی فراہمی شروع کردی اس موقع پر ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر یاسر شاہ اور ایم ایس سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر بھی موجود تھے