بلوچستان، کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن، پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون پر پابندی عائد

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل لے جانے پر پابندی ہوگی، کوئی بھی ووٹر یا پولنگ ایجنٹ اپنا موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں لے جا سکتا، تاہم پرائیزیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پرائیزیڈنگ آفیسرز کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔بلوچستان کے تین اضلاع میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے