میراسرار اللہ زہری سے سینیٹر طاہر بزنجو کی ملاقات
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء سینیٹرمیر طاہر بزنجو کی اہم ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات پر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنے اور بلوچ قوم پرست جماعتوں کو کم سے کم نکات پر ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرنے پر مشاورت کی گئی۔اس سلسلے میں دونوں رہنماوں نے بی این پی مینگل سے بھی رابطوں کی اہمیت پر اتفاق کیا اور مزید جمعیت علما اسلام سے بھی سیاسی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی خاطر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔