عوام کی خدمت اور ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہمارا منشور ہے ،عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر کھیل و ثقافت ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت اور انکے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں میگا منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام کی ترقی و خوشحالی اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، صوبے کی ترقی، خوشحالی کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے صوبے کے عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات میسر آسکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے اپنے حلقے کے کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہیں کرونگا اپنے عوام کی خدمت کرنے میں نہ خود خیانت کرونگا اور نہ کسی اورکو کرنے د ونگا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ماضی کی طرح خوشنما اور فرضی نعرے لگانے والی حکومت نہیں بلکہ عملی کام کرنے والی حکومت ہے اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ہم نے عوام سے جو وعدے کیے تھے انھیں پورا کرکے دکھاہینگے انہوں نے کہا کہ میرا ایمان بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت کرناہے عوام کی خدمت اور ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہمارا منشور ہے میرے گھر کے در وازے ہمیشہ اپنے عوام کی خدمت کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے