صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، سردار بابر

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل وگر ونواح میں موبائل نیٹ ورک کی بجا ئی کیلئے پی ٹی اے تمام ضروری اقدامات اُٹھا ئے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی ٹی اے کے ریجنل وزونل سر براہان کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرموسیٰ خیل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع موسی خیل اور شیرانی کوہ سلیمان کے علاقوں تک پھیلی ہوئی آبادی کو مو اصلات خصوصاً موبائل نیٹ ورک کی سہو لت کی اشد ضرورت ہے لیکن یہاں پر بجلی کی کمی اور رات کے اوقا ت میں شمسی میں سستی آنے سے مو بائل نیٹ ورک کام نہیں کرتے جس سے علاقے کی پوری آباد ی موبائل نیٹ ورک سے محروم رہتی ہے۔اس اہم ضرورت کوپورا کرنے کیلئے پی ٹی اے فوری اقدامات کرے اوراس سلسلے میں جو بھی فنی نقائص ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جائے اور علاقے میں مو بائل نیٹ ورک کی بجالی کو ایمر جنسی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر پی ٹی اے کے آفیسران نے یقین دھانی کرائی کہ علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں علاقے میں کام کرنے والی موبائل کمپنیوں کو سختی سے ہد ایت کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں مو بائل سروس کی بحا لی کو چند دنوں میں یقینی بنایا جا ئے۔پی ٹی اے ان امور کی خود نگرانی کررہا ہے دریں اثنا ء ڈپٹی اسپیکر نے ضلع موسیٰ خیل کے زراعت کے دفتر کا دورہ کیا اورزراعت ملازمین میں موٹر سائیکلیں تقسیم کیں۔ قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر نے جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ موسیٰ خیل میں کھلاڑیوں اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کھیلوں میں خصوصی توجہ لیں اور اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے