جیکب آباد، منشیات کیخلاف کارروائی، 13کلو چرس برآمد، 5 ملزمان گرفتار

جیکب آباد (گرین گوادر نیوز) جیکب آباد پولیس کی مختلف مقامات پر کاروائیاں، منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، 5 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے گرڈ اسٹیشن کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سجاد برڑو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں 13 کلو چرس برآمد کرلی، پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سیف اللہ بروہی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کرکے کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، ایک اور کاروائی میں دلمراد تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک روپوش ملزم میرل بنگلانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، علاوہ ازیں سی آئی اے پولیس نے ریلوے تالاب کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم احسان علی جکھرانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ایک اور کاروائی میں سی آئی اے اسپیشل اسکواڈ کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران ایک اشتہاری ملزم اعظم پہوڑ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے