جمہوری وطن پارٹی بلا رنگ ونسل خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی ، شاہ زین بگٹی

سبی (گرین گوادر نیوز) وزیراعظم پاکستان کے مشیر قومی مفاہمتی عمل پاکستان وجمہوری وطن پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ عوام نے جمہوری وطن پارٹی پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتر کر حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان بھر کی عوام کو درپیش مسائل کا تدارک ممکن بنائیں گے اقتدار عوام کی امانت ہے ہمیں انفردیت سے نکل کر اجتماعیت کا سوچنا ہے ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جو عوام کے اجتماعی مفاد میں ہوں گے جمہوری وطن پارٹی بلا رنگ ونسل خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی حلقہ انتخاب میں تعلیم صحت کے شعبوں کی ترقی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے پارٹی کارکناں ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کے مسائل کو حل کریں گے کارکناں جمہوری وطن پارٹی کو اپنے اپنے علاقوں میں فعال بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی آرگنائزر سبی خان بشیر خان باروزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی آرگنائزر میر شمس کرد، چوہدری نوید احمد جمہوری وطن پارٹی سبی کے محمد حسین گورگیج، محمد اسلم خجک، زاہد خان باروزئی بھی موجود تھے وزیراعظم پاکستان کے مشیر قومی مفاہمتی عمل پاکستان وجمہوری وطن پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت جمہوری وطن پارٹی پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے اس موقع پر ملک بشیر خان باروزئی نے سبی میں جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی کارکناں کے مسئلہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان کے مثالی امن کو بحال رکھنے میں کامیاب ہونگے جمہوری وطن پارٹی کو ہر چھوٹے بڑے علاقوں میں مکمل فعال بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے