بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 29کیس رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد31281ہوگئی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 29کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31281ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 06اضلاع کوئٹہ سے 13، تربت سے 8،پنجگور سے 4،مستونگ سے 2،چاغی اور گوادر سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متا ثرہ افراد کی تعداد31281ہو گئی ہے پیر کو صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.58 فیصدفیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے14مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 05مریضوں کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 80مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد30481ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد462ہے رپورٹ کے مطابق بلو چستان میں کو رونا وائرس کے520ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے29افراد میں کورونا وائر س کی تصد یق ہو ئی جبکہ343کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 338اموات ہوچکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے