بلوچستان میں ترقی کیلئے پنجاب حکومت اقدامات اٹھائے گی،عثمان بزدار
کوہلو :وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ایک روزہ دورے پر گزشتہ روز بارکھان پہنچ گئے جن کا استقبال ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے کیا ہے وزیراعلی کے ہمراہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بھی تھے انہوں نے حاجی کوٹ میں صوبائی وزیر خوراک و بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران کے والدہ کے وفات پر فاتحہ اور تعزیت کی ہے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بلوچستان کے ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرئے گی بارکھان اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کی آپس میں علاقائی اور راشتہ داریاں ہیں پنجاب حکومت میں عوام کے سہولیات کیلئے صحت اور تعلیم کے پروجیکٹ پر کام کریں گے رکھنی میں اسٹیٹ آف ہارڈ ہسپتال سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے