کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ تین روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ تین روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، کوہلو، بارکھان، لورالائی، ژوب، موسیٰ خیل، زیارت اور قلات میں جمعہ سے یکم ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کاامکان ہے جس سے ندی نالوں اور مختلف علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لئے الرٹ جاری کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے