مقتدر قوتوں نے قوم پر نا اہل ٹولے کو مسلط کیاہے،مولانا عبدالغفور حیدری
منگچر قلات (گرین گوادر نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نااہل ٹولہ ملکی قانون چلانے میں فیل ہوگیا ہے انکو کوئی فون کرنے کو تیار نہیں ملکی معاملات ٹھیک کرنا دور کی بات ہے۔یہ بات انہوں نے منگچر میں معروف قبائلی رہنماء ٹکری محمد اکبر لہڑی کے فرزند عبداللہ اکبر لہڑی کے شادی کے تقریب میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس س موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل منگچر کیامیر مفتی ابوبکر حافظ محب اللہ ناصر مولانا عزیز اللہ قریشی ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری قاری عبدالطیف لانگو محمد عمر غزنوی ڈاکٹر یعقوب بلوچ ڈاکٹر صالح سمالانی حافظ نظام لہڑی مولانا محمد انور لہڑی حافظ افضل لہڑی اوردیگر بھی موجود تھے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مقتدر قوتوں نے قوم پر نا اہل ٹولے کو مسلط کیا گیا آج عوام مہنگائی بیروزگاری کے صورت میں انکی سزائیں بھگت رہی ہے عوام کا انہیں کوئی فکر نہیں حکمران عیاشیوں میں مصروف عوام سے چیخ رہی ہے چالیس ہزار سے زائد صوبائی مختلف آسامیاں خالی ہے تعلیم یافتہ نوجوان در در کے ٹوکریں کھا رہے ہیں حکومت کے پاس نوجوانوں کے لئے روزگار نہیں نوکریاں نہیں عوام کو خصوصاً نوجوانوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے کہ ایسے نا اہل طبقے پر نظر رکھے عام انتخابات میں ووٹ کے طاقت سے انہیں مسترد کر دیں انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی جمعیت کے مینڈیٹ پر ملک بھر میں ڈاکہ ڈالا گیا ھمارے کامیاب امیدواروں کے نتائج راتوں رات تبدیل کردیئے گئے دھاندلی سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو عوام کے درد کا احساس نہیں عوام مہنگائی کے چکی میں پس رہی ہے حکومت کو پرواہ نہیں زمینداروں کے وفد حاجی نور احمد لانگو کی قیادت میں ملاقات کی منگچر بجلی نہ ہونے کے برابر ہے زمینداروں تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے مولانا حیدری نے انہیں یقین دلایا کہ منگچر قلات کے بجلی کی بھتری کے لیے اعلی انتظامیہ سے بات کرونگا بجلی کی فراہمی کے لئے سینٹ میں آواز بلند کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ 29 اگست پی ڈی ایم کا کراچی میں تاریخ ساز استحکام پاکستان جلسہ عام ہوگا جسمیں پی ڈی ایم کے تمام قائدین شرکت کریں گینااہل حکمرانوں کے طابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے