ساؤتھ بلوچستان پیکیج سے مکران ڈویژن میں انفراسٹرکچر کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی، زبیدہ جلال
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ ساؤتھ بلوچستان پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سے مکران ڈویژن میں انفراسٹرکچر کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی تعلیم صحت آبنوشی اور سوشل سیکٹر میں بھی تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ سول سیکریٹریٹ دورے کے موقع پر کوآرڈینیٹر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالرؤف رند کے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے اظیار خیال کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویڑن کے صدر میر عبدالرؤف رند اور وزیراعلی کے اسسٹنٹ لائزن امیر محمد ترین نجم الدین کبزئی میر داداللہ رند انور رند اور پارٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے وفاقی وزیر کے کوئٹہ دورے کا میر عبدالرؤف رند نے ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کے دورے اور مختلف سیکرٹریز سے ترقیاتی امور پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کے انعقاد سے وفاقی اور صوبائی محکموں کے مابین کوآرڈینیشن میں بہتری آئیگی۔وفاقی وزیر کو وزیر اعلی کے کوآرڈی نیٹر میر عبدالرؤف رند نے مکران ڈویژن میں بجلی کے بحران کی صورتحال سے آگاہ کیا اس موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ وہ بجلی بحران سے آگاہ ہیں وفاقی حکومت سے اور وزارت پانی وبجلی سے رابطہ کرکے بجلی بحران حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں زبیدہ جلال نے کہا کہ حالیہ بجلی بحران سے مکران ڈویژن میں شہریوں اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا رہاہم نے ترجیحی بنیادوں پر ایران سے مکران کو بجلی سپلائی بحال اور میگاواٹ میں اضافے کیلئے حکومتی سطح پر ایران کے سفیر سے رابطوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں لیکن مکران ڈویژن کو 24 گھنٹے بجلی فراہمی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے متعلقہ وزارت پانی وبجلی سے مسلسل رابطے جاری ہیں مکران ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ساؤتھ بلوچستان پیکیج کے تحت تعلیم وصحت کے شعبوں کی بہتری سرحدی علاقوں میں بچیوں کیلئے ہائر سیکنڈری اسکولز کے قیام بلیدہ الندور بٹ ہوشاب آسیہ آباد مند تمپ اور پیدارک میں بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن اور تمام بنیادی طبی سہولیات سے مزین جدید ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ ساؤتھ بلوچستان پیکیج میں جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری یوء ہے جلد اس کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز ریلیز کروائیں گے اور مکران ڈویڑن کی ترقی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی قیادت میں صوبے کے لوگوں کی احساس محرومی کے ازالے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔بعدازاں وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے سیکرٹری سکینڈری ایجوکیشن بلوچستان حیات اللہ کاکڑ۔سیکینڈری پرائمری ہیلتھ کیئر نورالحق بلوچ اور صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات سردار عارف جان محمد حسنی سے بھی ملاقات کی اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔