حکومت امن و مان کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،تر جمان نیشنل پارٹی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان جاری بیان میں مانگی ڈیم زیارت کے قریب دھماکے سے نیشنل پارٹی پشتون ریجن کے سیکرٹری ملک منور پانیزئی کے بیٹے مدثر پانیزئی اور دیگر کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و مان کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ہر روز قیمتی جانوں کا نقصان ہورہا ہے لیکن حکومت کی گورننس صرف مذمتی بیانات تک محدود ہے۔جو کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ جبر وناانصافی کے مترادف ہے۔نیشنل پارٹی حکومتی رویوں اور نااہلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی مخدوش صورتحال تشویشناک ہے۔عوام کا جان و مال ایک مرتبہ پھر سے غیر محفوظ ہورہا ہے۔اور حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہورہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت کو ذمہداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور صوبے میں امن و امان قائم کرنے عملی اقدامات کرنا چاہیے۔تاکہ عوام خود کو محفوظ محسوس کریں۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی ملک منور پانیزء کے بیٹے کی شہادت پر انتہائی دکھ اور غمگین ہے اور غم کی اس گھڑی میں پارٹی رہنماء اور دیگر شہداء کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے