وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے زیارت کچھ موڑ کے مقام پر لیویز موبائل پر دھماکے کی شدیدمذمت

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے زیارت کچھ موڑ کے مقام پر لیویز موبائل پر دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کر تے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ سے طلب کرلی۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے موجودہ صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اس کے ذیلی اداروں کو معمول سے زیادہ متحرک اور فعال ہونا ہوگاانہوں نے کہاکہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ہم کسی صورت اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہوں گے وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دْعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے