نواب ثناء اللہ خان زہری کی پنجگور اور زیارت میں ہونیوالے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذ مت

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پنجگور اور زیارت میں ہونیوالے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ لیویزا ور ایف سی اہلکاروں پر ہو نے والے حملوں میں ملوث شرپسندوں کو عبرتناک سزا دی جائے، شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ حکومت دونوں واقعات میں ملوث شرپسندوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا اور تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے نواب ثناء اللہ زہری نے دعا کی ہے کہ اللہ پاک شہداء کی مغفرت اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فر مائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے