لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی کوئٹہ میں سماعت جاری
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی کوئٹہ میں سماعت جاری چوتھے روز آٹھ لاپتہ افراد کے کیسزسنے گئے گوادر سے تعلق رکھنے والا ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن کی سربراہی میں لاپتہ افراد کمیشن نے کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی چوتھے روز آٹھ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے جن میں سےتین کا تعلق کچھی اور گوادر،دو کا پشین سے تھا دوران سماعت گوادر سے لاپتہ شخص کے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوئی ، بازیاب ہونے والا شخص ڈھائی سال سے لاپتہ تھاکمیشن چار روز میں 43لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرچکا ہے جن میں سے اب تک 8 لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، کمیشن کوئٹہ میں 28اگست تک لاپتہ افراد کے کیسز سماعت کریگا چھ روز ہ سماعت کے دوران 64 سے زائد لاپتہ افراد کے کیسز سنے جائیں گے۔