بلوچ قوم موجودہ حالات میں قبائلی تنازعات اور رنجشوں کی متحمل نہیں ہوسکتی،میر کبیر احمد محمد شہی
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہاہے کہ بلوچ قوم موجودہ حالات میں قبائلی تنازعات اور رنجشوں کی متحمل نہیں ہوسکتی قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جھگڑوں کا خاتمہ ناگزیر ہے کیونکہ ہم انہی تنازعات کے باعث پسماندہ ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے محمدشہی ہاؤس کوئٹہ میں نصیرآباد کے کوئٹہ میں سمالانی‘ سرپرہ‘ مینگل اور محمدشہی قبائل کے مابین زمین کے تنازع کے تصفیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا میرکبیر نے کہاکہ جھگڑوں کے باعث قیمتی جانی نقصان ہورہاہے تودوسری طرف ہماری نوجوان نسل تعلیم سے دور ہورہی ہے 21صدی میں دنیا ترقی کی نئی منازل طے کررہی ہے جبکہ ہم آپس میں الجھے ہوئے ہیں ہمیں معمولی جھگڑوں کو تنازعات میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے مثبت کرداراداکرنے کی ضرورت ہے جب تک ہم بچوں کی معیاری تعلیم پر توجہ نہیں دینگے تب تک خوشحال نہیں ہوسکتے۔