منگچر کے علاقے میں چچا زاد بھائیوں میں لڑائی جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

منگچر(گرین گوادر نیوز) منگچر کے علاقے میں چچا زاد بھائیوں میں لڑائی جھگڑافائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی۔ پو لیس کے مطابق منگچر کے علاقے میں چچا زاد بھائیوں میں لڑائی جھگڑافائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا پو لیس نے لاش اور زخمی کو فور ی طورہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے تشویش ناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیاگیا مزید کارروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے