عالمی مارکیٹ میں 14ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1806ڈالر ہو گئی
کراچی (گرین گوادر نیوز)عالمی مارکیٹ میں 14ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1806ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے1لاکھ10ہزارروپے ہو گئی اسی طرح428روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار307روپے پر جا پہنچی