سریاب کسٹم چوک ودیگر علاقوں میں بجلی کا بحران بخاری ٹاؤن ہزارگنجی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)سریاب کسٹم چوک ودیگر علاقوں میں بجلی کا بحران بخاری ٹاؤن ہزارگنجی میں دس دنوں سے زائد کے عرصے سے گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ان خیالات کا اظہارمرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون سریاب کے چیئرمین حاجی عبداسلام بادینی نے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے سے زائد کے عرصے سے سریاب کسٹم چوک اور گردونواح خاص کر شاہنواز فیڈر ٹو میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے کاروباری حضرات، گھریلو صارفین،مساجد،مدارس میں عوام مشکلات سے دوچار ہیں بجلی اہم ضروریات زندگی میں سے ایک ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے سریاب کسٹم وگردونواح میں بجلی بحران جاری ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،ٹرپنگ، ناقص وولٹیج سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ رہائشی ایریا بخاری ٹاؤن ہزارگنجی میں دس دنوں سے زائد کے عرصے سے گیس بحران جاری ہے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوکر رہ گئے امور خانہ داری بیحد متاثر ہوا ہے آدھے صوبے سے زائد علاقوں کو ہزارگنجی سے گیس سپلائی کی جاتی ہے مگرہزارگنجی کے مکین اس سے محروم ہیں ہم چیف کیسکو بلوچستان ودیگر حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ سریاب کسٹم چوک وگردونواح میں بجلی کے بحران کا نوٹس لیکر اسے حل کیا جائے اور جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان مدنی صدیقی ودیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بخاری ٹاؤن ہزارگنجی میں گیس بحران کو حل کرنیکے لیے اقدامات اٹھائے جائیں