گوادر میں معصوم اور بے گناہ بچوں کو نشانہ بنایا گیا، جنرل رعبدالقادر بلوچ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے گوادر میں خود کش دھماکہ اور گیچک میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان میں امن و امان خراب کر کے غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بنے کی ناکام کوشش میں لگے ہیں جن کو آکسیجن ہمسایہ ملک بھارت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گوادر میں معصوم اور بے گناہ بچوں کو نشانہ بنایا گیا معصوم بچوں کی شہادت پر کافی دکھ ہوا دعا ہے کہ اللہ پاک شہید بچوں کو جنت الفروس نصیب فرما کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے گیچک میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ فعل سے نوجوانوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے.انہوں نے اپنے مزمتی بیان کے آخر می اللہ تعالی سے شہید کیپٹن کاشف کی درجات کی بلندی کی دعا کی