ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کا انتقال صوبے کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، سرداریارمحمد رند
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمد رند نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی کا انتقال صوبے کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے مرحوم کی بلوچستان کے عوام کیلئے بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پیر کی شام سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے بیٹے عنایت کاسی اورعبیدکاسی سے تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سرداریارمحمد رند نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک کاسی ایک شریف النفس اور ملنسار انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کی انکے انتقال سے صوبے میں پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے مرحوم کے بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے