پارٹی قیادت کا دامن کل بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی ہے پارٹی قیادت کا دامن کل بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے تمام تر وسائل اور اداروں کو استعمال کرنے کے باوجود بھی پارٹی قیادت پر ایک ڈھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، عوام میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں موجودہ نا اہل حکومت کا سیاہ دور جلد ہی ختم ہونے والاہے،یہ بات انہوں نے لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، ملاقات میں صوبے اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ سیاسی انتقام کو برداشت کیا ہم پر کرپشن، غداری سمیت کئی الزامات لگائے گئے مگر آج تک نہ کوئی الزام ثابت ہوا اور نہ ہی پارٹی قیادت کے خلاف کوئی شواہد ملے موجودہ حکومت نے سیاسی انتقام کی بدترین روش اختیار اور اپنی کارکردگی دیکھانے کی بجائے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو ہدف بنایا لیکن تین سال گزرنے کے باوجود بھی پارٹی قیادت پر نہ تو کوئی الزام ثابت اور نہ ہی شواہد ملے حکومت نے فرضی کیسز بنائے جو جلد ہی ختم ہونے والے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک کی ترقی، عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور پاکستان کی مضبوطی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں مگر موجودہ حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کے دور میں شروع ہونے والا ترقی کا سفر ختم کر کے ملک کو پسماندگی اور مسائل کے اندھیروں میں دھکیلا ہے انہوں نے کہا کہ عوام میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے بیانیے کے ساتھ ہے موجودہ حکومت کا خاتمہ قریب ہے جس کے بعد ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت سے ابھر کر ملکی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریگی جہاں میاں نواز شریف نے چھوڑا تھا انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت ثابت قدم ہے اور ہمارا ہر کارکن قیادت کی پشت پر موجود ہے وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ(ن) کی قیادت ایک بار پر عدالتوں سے سرخرو ہوگی اور حکومت کا سیاسی انتقام خاک میں مل جائیگا