صوبے میں دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں، سردار یعقوب ناصر

لورالائی (گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واشک میں بارود ی سرنگ دھماکے میں کیپٹن کاشف کے شہا دت اور دیگر اہلکاروں کو زخمی کرنے اور گوادر میں خود کش حملے میں تین معصوم بچوں کی شہادت سمیت چینی کمپنی کے اہلکاروں اور دیگر پاکستانیوں کے زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدید مذمت کرتا ہوں پی ایم ایل (ن)ملک اور صوبے میں ہر طرح کی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتی ہے صوبے میں دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں لیکن حکومت کوئی ایکشن نہیں لے رہی اگر وفاقی حکومت ہمارے بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتی تو آج دہشت گردی کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہوتے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا بلکہ وہ انسانیت کے دائرے سے بھی باہر ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر سینٹرل ایشیاء کا گیٹ وے بننے جارہا ہے سی پیک پر ہمارے وقت میں جس تیز رفتاری کے ساتھ پر امن طریقے سے کام ہورہا تھا اسکی کوئی نظیر نہیں ملتی موجودہ حکومت کے دور میں سی پیک پر کام بند ہونے جارہا ہے بھا رت اسرائیل سمیت ہمارے ملک اور اسلام کے مشترکہ دشمن اسکی ترقی کو روکھنا چاہتے ہیں جسکی ہم کسی صوت اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کرنے میں بری طرع ناکام ہو چکی ہے چین پاکستان کا اہم ترین ہمسائیہ ملک ہے وہ ہمارے ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے لیکن پیسوں سے خریدے گئے کرائے کے قاتل داسو ڈیم اور گوادر میں چائینا اور ہمارے لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں ہمارا دشمن ہمیں تباہ و برباد کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں ہمیں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرکے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا اور اپنے افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر ان اسلام اور ملک دشمنوں کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنانا چاہیے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے چائنیز کمپنیوں میں کام کرنے والے عملے کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا تو خدشہ ہے کہ وہ اپنا کام ہی بند نہ کردیں جس سے پاکستان کا بہت نقصان ہوگا اور ہمارے دشمن بھارت کی حوصلہ افزائی ہوگی لہذا ہمیں اپنے شہریوں سمیت چینی عملے اور دیگر ممالک کے باشندوں کی سیکورٹی پر خاص توجہ دیکر انکی حفاظت کو ہقہنی بنایا جایا انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ملک میں مہنگائی کرپشن لاقانونیت بد امنی عدم تحفظ بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ہم پارٹی اس صورتحال میں خاموش رہنے کے بجائے اپنا قومی جمہوری اور سیاسی کردار ادا کریگی ہم جمہوری طریقے سے ووٹ کے زریعے تبدیلی لائینگے ہم ملک میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ہراسگی کے واقعات میں اضافے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور واقعات میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کا مظالبہ کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد الیکشن ہونے والے ہیں پی ڈی ایم نے اپنی تیاری کو آخری شکل دیدی ہے اس حوالے سے اٹھائیس اگست کو کراچی کا جلسہ عام اہم کردار ادا کریگا اور ہماری تحریک کا ایک مرتبہ پھر سے آغا ز ہوجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے