جیکب آباد، پولیس کا منثیات کیخلاف آپریشن، 2افراد گرفتار

جیکب آباد (گرین گوادر نیوز) جیکب آباد میں پولیس کی کاروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، 2300 گرام آفیم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سول لائن تھانہ کی پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے مال گودام کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عطا محمد پٹھان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2300 گرام آفیم برآمد کرلی، گرفتار ملزم کے خلاف حدود کے تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، علاوہ ازیں ایک اور کاروائی میں سی آئی اے پولیس نے چیکنگ کے دوران قتل کے کیس میں اشتہاری ملزم علی مراد چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے