پوری قوم شہیدوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے آواران میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے پوری قوم شہیدوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے شرپسندی کے ایسے واقعات سے فورسز کا مورال پست نہیں ہوگاوزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دْعا کی ہے۔