پاکستان کوامن،استحکام اورترقی کا گہوارہ بنائیں گے، بلاول بھٹو

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید کیپٹن کاشف کو سلام پیش کرتا ہوں: شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید افسر کے اہلخانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے پی پی پی چیئرمین نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی ہے بلاول بھٹو زرداری کا ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عدم عملدرآمد کا خمیازہ آئے روز قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے