وطن کی حفاظت کے خاطر جامِ شہادت نوش کرنے پر شہید کیپٹن کاشف کو سلام پیش کرتے ہیں، میر چنگیز خان جمالی

کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے گچک میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں پاک فوج کے کیپٹن کی شہادت پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت کے خاطر جامِ شہادت نوش کرنے پر شہید کیپٹن کاشف کو سلام پیش کرتے ہیں وطن کی خاطر شہید ہونے والے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سیکورٹی فورسز مل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہیں اور جلد پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنائیں گے، شہید کیپٹن کاشف کے اہلخانہ سے تعزیت و اظہار یکجہتی کرتے ہیں، انہوں نے شہید کیپٹن کے لئے بلند درجات اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے