شہادت نوش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹے ہمارے ہیرو ہیں،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے آواران میں پاک فوج کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں کیپٹن کاشف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہادت نوش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹے ہمارے ہیرو ہیں بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے وزیراعلی جام کما ل خان نے شہید کیپٹن کاشف کی مغفرت آئی ای ڈی دھماکہ میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے