دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے،،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
کوئٹہ: سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے گوادر میں خودکش دھماکے سمیت بلوچستان میں دہشتگردی کے دیگر واقعات میں معصوم لوگوں کی شہادت پر اپنے مذمتی بیان کہا ہے کہ گوادر خودکش دھماکے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھارت ملوث ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں انہو ں نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کاسب سے بڑاریاستی سپانسر ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن و استحکام ہو بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف خاص کر بلوچستان میں دہشت گردی کے لئے دہشت گرد تنظیموں کو سپانسر کیا گیا جس کا اعتراف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیونے خود اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پر کشمیر میں دراندازی اور دہشت گردی کے بھارتی الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں ہم ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے اور دہشت گردی کاسب سے بڑاریاستی سپانسر ہے اور پاکستان کیخلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور مالی مددکرتاہے پاکستان میں دہشت گردی کے جو واقعات ہوئے ان میں بھارت ملوث ہے حالیہ گوادر خودکش حملہ میں بھی بھارت ملوث ہے جس کامقصد پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانا اور امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنا تھا جس میں وہ بری طرح ناکام ہوگیاپاک چین دوستی لازوال ہے اور یہ دشمنوں کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہو سکتی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ بھارت نے افغانستان امن عمل کمزورکرنے اور دہشت گرد کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے اپنے منفی ہتھکنڈوں سے امن عمل روکنے کی کوشش تاکہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے افغان سرزمین استعمال کر سکے لیکن بھارت کے تمام مذموم مقاصد خاک میں مل گئے انہوں نے کہا کہ بھارت جان لے کہ ہم نڈر اور بے خوف پاکستانی قوم ہیں جس کی حفاظت الحمداللہ پاک فوج کر رہی ہے جس کے ہوتے ہوئے کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاپاک فوج کے جوانوں کا وطن کے لیے خود کو وقف کرنے کا عہدہی دشمنوں کے لئے خوف کی علامت ہے پاک فوج ہمارا فخرہے جس نے دہشتگردی پر قابو پا کر وطن کی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیاسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ملکی سلامتی و بقاء کے موقف پر متفق اور متحد ہے اور دنیا کی کوئی طاقت متحد قوم کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتی بحیثیت قوم نظم و ضبط اور یگانگت پر ساری دنیا پاکستان کی معترف ہے انہوں نے گوادر خود کش حملے اور دیگر واقعات میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔